تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:55

پاکستان کا قیام یقین محکم کی روشن مثال ہے، علامہ حسن میر قادری

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری…منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میرقادری نے کہا ہے پاکستان کا قیام یقین محکم کی روشن مثال ہے، ملک کی موجودہ صورتحال کی طرح اُس وقت بھی مسلمان قوم چار حصوں میں تقسیم تھی، مگر مسلمانوں کا اپنے قائد کے مشن اور کردار پر اس قدر اعتماداور یقین تھاکہ جس کو سمجھ بھی نہیں آتی تھی ،وہ بھی کہتا تھا کہ یہ شخص جو کہہ رہا وہ سچ اور حقیقت ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جشن آزادی پاکستان کے سلسلہ میں ادارہ منہاج القران فرانس کے زیر اہتمام افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی اکنامنک اینڈ سوشل کونسل میں منہاج القران انٹرنیشنل کوخصوصی مشاورت کا درجہ د یاجانا عالم اسلام ، پاکستانی قوم اور خصوصی طور پر ادارہ منہاج القران کے رفقا ء کیلئے خوشی اور مسرت کا پیغام ہے، یہ سب کچھ منہاج القران کے قائدشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی بین المذاہب ہم آہنگی ،قیام امن ،اتحاد ویگانگت کے مشن اور فروغ تعلیم وتدریس کے ذریعے انتہاپسندی اور انسانی حقوق کیلئے شعور بیدار کرنے کی عالمی کوششوں کا نتیجہ ہے ،جو پاکستان ، پاکستانی عوام اور عالم اسلام کیلئے بہت بڑے فخر کی بات ہے۔ تقریب میں فرانس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں تنظیموں کے راہنماؤں عہدیداروں اور پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت گی۔ اس موقع پر مل کر قومی ترانہ پڑھا گیا اور چوہدری نعیم نے منہاج ویلفیئر فاوٴنڈیشن کے فلاحی پرگراموں پر روشنی ڈالی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.