15 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:18
فیفا انڈر ٹوینٹی ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ،فیورٹ ارجنٹینا باہر
جنگ نیوز -
بگوٹا…فیفا انڈر ٹوینٹی ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ کواٹر فائنل میں شکست کھانے کے بعد میزبان کولمبیا اور فیورٹ ارجنٹینا ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی، فیفا انڈر ٹوینٹی ولڈ کپ ٹورنامنٹ کے کواٹر فائنل میچ میں میزبان کولمبیا کو میکسیکو نے ایک کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ ارجنٹینا اور پرتگال کے درمیان کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میں پرتگال نے ارجنٹینا کو 5-4 سے شکست دی۔ سیمی فائنل میں میکسیکو کا مقابلہ برازیل جبکہ فرانس کا ٹکراو پرتگال سے ہوگا۔