تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:51

باغیوں کا جلد خاتمہ کر دیا جائے گا، معمر قذافی

جنگ نیوز -
طرابلس …جنگ نیوز…لیبیا کے رہنما معمر قذافی نے کہا ہے کہ باغی تحریک کا خاتمہ جلد از جلد کر دیا جائے گا۔ ملک کے سرکاری ٹیلی ویژن نے معمر قذافی کا ایک بیان نشر کیا ہے جس میں انہوں نے نیٹو کو صلیبی حملہ آور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا خاتمہ قریب ہے۔ قذافی نے بتایا کہ حملہ آور اور ان کے ایجنٹ جان بچانے کے لیے ادھر ادھر چھپ رہے ہیں۔ٹی وی پر طرابلس کا مرکز بھی دکھایا گیا، جہاں ہزاروں افراد معمر قذافی کی تصویریں اور لیبیا کے پرچم ہاتھوں میں اٹھائے ان کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.