15 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:3
یمن میں مظاہروں سے حکومت کو 8ارب ڈالر کا نقصان
جنگ نیوز -
صنعاء…جنگ نیوز…یمن میں حکومت کے خلاف مظاہروں کی وجہ سے ملکی معیشت کو 8ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے ۔ یمن کے وزیر تجارت و صنعت شہام الشریف نے کہا ہے کہ یمن نے سال کے آغاز سے جولائی کے آخر تک حکومت مخالف ملک گیر مظاہروں کی وجہ سے 8ارب ڈالر گنوا دیئے۔ انہوں نے بتایا کہ یمن کی اندرونی سیاسی صورتحال کی خرابی کی وجہ سے اس عرصہ میں شعبہ سیاحت سے آمدنی 50ملین ڈالر سے بھی کم رہی جو گذشتہ سال ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی۔