تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:3

کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی، کیسکوترجمان

جنگ نیوز -
کوئٹہ… کیسکوترجمان کا کہنا ہے کہ گڈو کوئٹہ ٹرانس مشین لائن میں فنی خرابی دور کرنے کے بعد کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔رات گئے گڈو کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرجانے کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 14 اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔سحری کے اوقات میں کوئٹہ ،بولان ،سبی،زیارت،قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ،نوشکی،چاغی،مستونگ اورقلات، سمیت دیگر اضلاع کی بجلی بند ہوگئی۔کسیکو ترجمان کے مطابق صوبے کو اس وقت تقربیا1200 میگاواٹ بجلی کی قلت کا سامنا ہے جبکہ کل طلب 1250 میگاواٹ ہے۔ کوئٹہ شہر کے تمام فیڈروں پر یومیہ 12گھنٹے تک بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ ضلعی ہیڈکوارٹروں اور دیہی علاقوں میں صرف تین گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ روز جعفرآباد کے علاقے میں تباہ کیے جانے والے این ٹی ڈی سی کی 220کے وی گڈو۔اوچ سبی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کے ٹاوروں کی مرمت کے بعد لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں مزید کمی آئے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.