تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:3

کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ،مکینوں کا احتجاج

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہیں ہوسکی۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق اسپیشل ٹاسک ٹیمیں فنی خرابیاں دور کرنے میں مصروف ہیں۔فنی خرابیوں کے باعث بجلی کے طویل تعطل کاشکارہونیوالے علاقوں میں گلزارہجری،نارتھ ناظم آباد،میٹروول تھری، ابوالحسن اصفہانی روڈ، بفرزون ،نارتھ کراچی،کورنگی نمبر5، کھارادر،لیاری گارڈن اور دیگر شامل ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق متعدد بار شکایت درج کئے جانے کے باوجود کے ای ایس سی کاعملہ فالٹس دور نہیں کررہاہے۔ذرائع کے مطابق بیشتر علاقوں میں تار گرنے، پی ایم ٹی خراب ہونے ،کیبل فالٹس اور فیڈر ٹرپنگ کے باعث بجلی 12گھنٹوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود بند ہے۔بعض علاقوں میں مشتعل افراد نے احتجاج کیا اور کے ای ایس سی کے عملے پرپتھراوٴ بھی کیا۔ذرائع کے مطابق کے ای ایس سی کاعملہ متاثرہ علاقو ں میں تحفظ نہ ملنے کے باعث کام نہیں کررہاہے۔ ترجمان کے مطابق سی بی اے یونین کی جانب سے آج کے ای ایس سی کے دفاتر کی جبری بندش کے باعث شہر بھر میں صارفین کو پریشانی کا سامناہے اورمرمتی کاموں میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.