تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:25

کسی قتل میں ملوث نہیں ،میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے،اسماعیل ڈاہری

جنگ نیوز -
نوابشاہ …نوابشاہ میں وزیر اعلیٰ سندھ کے مْعاون خصوصی اسماعیل ڈاھری کے بھائی علی رضا ڈاھری نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے اوپرلگنے والے الزامات کی ترید کی ہے۔ کہ وہ کسی کے قتل میں ملوث نہیں ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دولت پور کے رہائشی لونگ ڈاھری کے قتل کے الزامات ان کے اہل خانہ نے اسماعیل ڈاھری کے بھائی علی رضا ڈاھری پر لگائے ہیں۔یاد رہے کہ لونگ خان ڈاھری اسماعیل ڈاھری کا محافظ تھا جبکہ پولیس اسے گرفتار نہیں کر رہی ہے۔ الزمات کے جواب میں علی رضا ڈاھری نے اسے سرا سر جھوٹ قرار دیا ۔اور کہا کہ لونگ خان ڈاھری سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے وہ ایک پیشہ ور مجرم تھا اور وہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا ۔انہوں نے کہا کے ہمارے مخالفین ہم پر جھوٹے الزمات لگا کر ہمارا میڈیا ٹرائل کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.