تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:12

اعجاز احمد نوٹیفکیشن کے اجراء سے پہلے ہی ٹریننگ دینے کیمپ پہنچ گئے

جنگ نیوز -


لاہور… پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعجاز احمد کی بحیثیت اسسٹنٹ کوچ تقرری کا نوٹی فکیشن تو جاری نہیں ہوسکا لیکن وہ زمبابوے کیخلاف سیریز کی تیاری کیلئے شروع ہونے والے ٹریننگ کیمپ میں ضرور موجود ہیں۔ عاقب جاوید کو اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے فارغ کئے جانے کے بعدکوچ وقار یونس نے اپنی معاونت کے لیئے ایک کوچ کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد اعجاز احمد کوذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا لیکن بورڈ نے تنقید سے بچنے کے لیئے فوری طورپرنوٹی فکیشن نہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوز کانفرنس میں مصباح الحق سے اعجاز احمد کی تقرری سے متعلق پوچھا گیا تو پی سی بی کے ترجمان نے انہیں جواب نہیں دینے دیااور کہاکہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا، ساتھ ہی منیجر نوید اکرم چیمہ نے مائیک سنبھالا اور کہا کہ تاحال مینجمنٹ وہی ہے جس کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن اس کے باوجود اعجاز احمد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں کھلاڑیوں کو ٹپس دیتے ہوئے نظر آئے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.