تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:11

اقوام متحدہ کی رکنیت کیلئے فلسطین کے موقف کی حمایت کرتے ہیں، روس

جنگ نیوز -
ماسکو…جنگ نیوز...روس نے فلسطین کی جانب سے اقوام متحدہ میں رکنیت کیلئے درخواست دینے کے عمل کی مکمل حمایت کی۔ روسی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے رکن میخائل مرگیلوو نے بتایا کہ روس اقوام متحدہ کی رکنیت کیلئے فلسطین کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی درخواست پیش کئے جانے کی صورت میں بھی فلسطین کو اسرائیل سے مذاکرات جاری رکھنے ہوں گے۔ سینٹر مرگیلوو نے بتایا کہ حماس اور حکمران جماعت فتح کے مابین اختلافات کے باعث فلسطین اسرائیل مذاکرات میں مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.