17 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:54
ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
جنگ نیوز -
ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
اسلام آباد…آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب اور کشمیرمیں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ، ہزارہ ڈویڑن اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گڑھی دوپٹہ میں 30 ملی میٹر رکارڈ کی گئی۔آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے مختلف شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کچھ اس طرح رہنے کا امکان ہے۔ایبٹ آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30 ڈگری سینٹی گریڈ،مظفرآباد 36،مری 23،اسلام آبادمیں 34،راولپنڈی 36،فیصل آباد 36،،لاہور30،گوجرانوالہ 32،ملتان 36،،پشاور 36،کوئٹہ 35،کراچی 33،حیدرآباد 32اورلاڑکانہ میں پینتیس درجہ حرارت رہا۔