17 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:28
سندھ بارشوں سے کپاس کی فصل متاثر، ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ میں شدید بارشوں کے باعث کپاس کی فصل کو نقصان پہنچا ہے،جس کے بعد خدشہ ہے کہ رواں سیزن کپاس کی پیداوار کا ہدف حاصل نہیں ہوپائے گا۔پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کے رکن ایگزیکٹو کمیٹی احسان الحق نے جیو نیوز کو بتایا کہ بدین، ٹنڈو محمد خان، میرپورخاص، ٹھٹھہ اور گھارو میں شدید بارشوں سے کپاس کی فصل شدید متاثرہوئی ہے اورخدشہ ہے کہ رواں سیزن کپاس کی پیداوار کا ڈیڑھ کروڑ گانٹھوں کا ہدف حاصل نہیں ہوپائے گا۔احسان الحق نے بتایا کہ آج کپاس کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پنجاب کی کپاس 100 روپے اضافے کے ساتھ 6 ہزار 600 روپے فی من، جب کہ سندھ کی کپاس 50 روپے اضافے کے ساتھ 6 ہزار 250 روپے فی من فروخت ہورہی ہے۔