تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:35

سابق صدر جنرل ضیاء الحق کی 23ویں برسی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سابق صدر جنرل ضیاء الحق کی 23ویں برسی کے موقع پر شاہ فیصل مسجد کے احاطے میں تقریب ہوئی۔ ضیاء الحق کے بیٹے ڈاکٹر انوار الحق کا کہنا تھا کہ ان کے والد امت مسلمہ کو متحد کررہے تھے، انہیں سازش کے تحت ہٹایا گیا۔اسلام آباد میں ضیاء الحق کی برسی کی تقریب میں قرآن خوانی اور دعا کی گئی۔ڈاکٹر انوار الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ضیا ء الحق نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا،اسلامی نظام رائج کیا اور ملک کو ایٹمی قوت بنایا، زرداری انہیں مولوی کہتے ہیں ، یہ ٹھیک ہے کیوں کہ وہ دل سے مسلمان تھے اور پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنانا چاہتے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.