18 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:28
ساہیوال:گاؤں نتھو وصلی میں سیلاب سے تباہی ،70 مکانات دریا برد
جنگ نیوز -
ساہیوال. . . . . . دریائے راوی نے ساہیوال کے گاوٴں نتھو وصلی میں تباہی مچا دی ہے اور اب تک گاوٴں کے 70 مکانات دریا برد ہو چکے ہیں،بے گھر ہونے والے خاندان سرکاری اسکول میں کھلے آسمان تلے شب وروز گزارنے پر مجبور ہیں۔ساہیوال کیگاوٴں نتھو وصلی کیمکینوں نیبتایا کہ ان کے گاوٴں کے 70 مکانات دریا برد ہو چکے ہیں،جس کی وجہ سے وہ بے گھر ہو چکے ہیں اور انہوں نے اونچی جگہ پر قائم سرکاری اسکول میں پناہ لے لی ہے۔خواتین اور بچے کھلے آسمان تلے دن رات گزارنے پر مجبورہیں،دیہاتیوں نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ دریا سے مزید آبادی کو بھی خطرہ ہے،انہوں نے امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ادھر ریسکیو1122اور فوج کے جوانوں نے متاثرہ علاقہ کا دورہ کیا ہے۔