18 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:11
پشاور،24گھنٹوں میں چوری کی7وارداتیں
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران چوری کی سات وارداتیں ہوئیں جبکہ ایک شخص کو اغواء کرلیا گیا۔پویس کے مطابق تھانہ کوتوالی کی حدود میں چوری کی دو وارداتیں ہوئیں۔ چور رضوان اور حسین نامی شخص کے گھر سے لاکھوں مالیت کا سونا اور نقدی لے اڑے۔ فیصل کالونی میں جان نامی شخص کے گھر چوری کی وارادت ہوئی۔ جبکہ چمکنی کی حدود میں بھی ایک گھر سے لاکھوں مالیت کا سونااور نقدی چوری کر لی گئی۔ کینٹ کے علاقے کالی باڑی میں 3 دکانوں کو لوٹ لیا گیا۔ دوسری جانب تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود سے حضرت شاہ نامی شخص کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔