18 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:34
دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ
جنگ نیوز -
لاہور…دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح بڑھ کر سترہ فٹ ہوگئی ہے۔ ہیڈ سلیمانکی میں اس وقت 40 ہزار 548 کیوسک پانی داخل ہورہا ہے جبکہ اخراج 27 ہزار 871 کیوسک ہے۔ پاک پتن کی انتظامیہ نے دریائے ستلج کے قریبی مقامات کادورہ کیا اس موقع لوگوں کے علاج اور مویشیوں کے لئے بھی کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جہاں سرکاری عملہ دن رات ڈیوٹی دے رہا ہے۔