تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:24

یش راج کیمیرے برادر کی دلہن کا ورلڈ پریمئر7ستمبر کو ہوگا

جنگ نیوز -


ممبئی …یش راج بینر تلے بننے والی فلم "میرے برادر کی دلہن"کی شوٹنگ اور پوسٹ پروڈکشن مکمل ہونے کے بعد9ستمبر کو ریلیز کے لیے مکمل طور پر تیار ہے تاہم اس کا ورلڈ پریمئر7ستمبر کو متحدہ عرب امارات میں منعقد کیا جائیگا۔ابو ظہبی میں ہونے والی فلم کی اس ریڈ کارپٹ تقریب میں عمران خان،کترینہ کیف اور علی ظفر کی مرکزی کاسٹ سمیت ہدایتکار علی عباس ظفر شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ یش راج پروڈکشن کے تحت تیار ہونے والی فلم میرے برادر کی دلہن ایک رومانٹک کامیڈی فلم ہے جس میں پاکستانی پاپ گلوکار و ادکار علی ظفر سمیت کترینہ اور عمران خان کیLove Triangleطرز کی اسٹوری پیش کی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.