19 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:49
افغانستان،یکے بعد دیگرے3دھماکے،ہلاک افراد کی تعداد8ہوگئی
جنگ نیوز -
کابل… افغانستان میں یکے بعد دیگرے3 دھماکے، برطانوی اور پولینڈ کے شہریوں سمیت ہلاک افراد کی تعداد8 ہوگئی ہے۔طالبان نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔ دھماکے کابل میں برطانوی امدادی ادارے اور اقوام متحدہ کے دفاتر کے قریب ہوئے۔جن میں ہلاک افراد کی تعداد8 ہوگئی ہے،عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں گولیاں چلنے کی آوازیں بھی آتی رہی ہیں،اور دھماکوں میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے،،کابل پولیس ترجمان حشمت Stanikzai کے مطابق 3 سے 4 افرادزخمی ہیں، 1919 میں19 اگست کو ہی برطانیہ سے افغانستان کو آزادی ملی تھی۔ آزادی کی وجہ سے آج افغانستان میں عام تعطیل ہے۔افغان پولیس کے مطابق خود کش حملہ آوروں کو جائے وقوعہ پر ہی محصور کردیاگیاہے۔