تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:27

کراچی:اغواء کے بعدقتل 3 افراد کی نماز جنازہ ،وزیر اعلیٰ ہاوٴس پر احتجاج

جنگ نیوز -


کراچی...کراچی کے مختلف علاقوں سے اغواء کے بعد قتل کئے گئے تین افراد کی نماز جنازہ لیاقت آباد میں ادا کردی گئی جس کے بعد مرنے والوں کے ورثاء جنازے لے کر وزیر اعلیٰ ہاوٴس پہنچ گئے ہیں جہاں ابھی احتجاج جاری ہے۔لیاقت آباد انگارہ گوٹھ سے تعلق رکھنے والے محمد عرفان ،لیاقت آباد الیون سے تعلق رکھنے والے محمد اظہر اور عظیم اللہ کو اغواء کرکے قتل کیا گیا تھا۔ تینوں افراد کی نماز جنازہ لیاقت آباد ڈاکخانے پر ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر لیاقت آباد کے مکینون نے احتجاج بھی کیا اور سڑکوں پر ٹائر جلاکرٹریفک بلاک کردیا۔ نماز جنازہ کے بعد شرکائے جنازہ میتوں کے ساتھ وزیراعلیٰ ہاوٴس پہنچ گئے ہیں جہاں پر مرنے والوں کے ورثاء شدید احتجاج کررہے ہیں۔تاہم مظاہرین کی جانب سے مظاہرے کے باوجود وزیراعلیٰ ہاوٴس میں سے کوئی بھی شخص مظاہرین سے بات کرنے کے لئے نہیں آیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.