تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:2

بھارت:کانگریس کی اناہزارے کواحتساب بل پرمذاکرات کی دعوت

جنگ نیوز -


نئی دہلی ... بھارتی حکمراں جماعت کانگریس نے سماجی رہنمااناہزارے کو احتساب بل کے متنازع امور پرمذاکرات کی دعوت دی ہے۔نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرقانون سلمان خورشیدنے واضح کیا کہ حکومت لوک پال بل کے نفاذ میں مخلص ہے انھوں نے سماجی کارکن انا ہزارے سے کہا کہ وہ اپنے احتساب بل کے متنازع امورپر حکومت سے مذاکرات کریں تاکہ انھیں حل کیاجاسکے۔انا ہزارے جودہلی کے رام لیلا میدان میں بھوک ہڑتال پربیٹھے ہیں ان کی حمایت میں ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔شمالی ریاست اترکھنڈ کے شہرہریدوار میں انڈین یوگاگرو بابا رام دیو کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں افرادشریک ہوئے۔مظاہرین بیرون ملک جمع کالے دھن کوواپس لانے کامطالبہ کررہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.