20 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:57
نواز شریف نجی دورے پر دس روز کیلئے سعودی عرب روانہ
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نجی دورے پر دس روز کے لئے سعودی عرب چلے گئے۔ نواز شریف پرانے ایئرپورٹ پر حج ٹرمینل کے راستے سعودی عرب روانہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف آج عمرہ کی ادائیگی کے بعد اعتکاف بیٹھیں گے، ان کی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ساتھ ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر عید سعودی عرب میں کریں گے۔ وہ ستمبر کے پہلے ہفتے لندن سے ہوتے ہوئے وطن لوٹیں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے گذشتہ سال سیلاب کے باعث رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب کا دورہ ملتوی کر دیا تھا۔