20 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:57
پشاور :تعمیراتی کام اوربند سڑکوں کے باعث ٹریفک جام معمول بنا گیا
جنگ نیوز -
پشاور …پشاور میں سڑکوں کا تعمیراتی کام اور سیکورٹی وجوہات کی بناء پر بیس سے زیادہ سڑکیں بند کرنے کی وجہ سے ٹریفک رش بڑھ جاتا ہے۔یہ بات ایس ایس پی ٹریفک پشاور میاں سعید احمد نے پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک رش کی بڑی وجہ سڑکوں کی ابتر صورت حال اور رنگ روڈ سمیت، جی ٹی روڈ پر ہونے والا تعمیراتی کام ہے۔میاں سعید احمد کا کہنا تھا کہ ٹریفک رش پر قابو پانا صرف ٹریفک پولیس کا کام نہیں بلکہ مختلف صوبائی ادارے بھی اس کے ذمے دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس میں کرپشن پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور کئی پولیس اہل کاروں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی ہے۔