21 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:15
کوئٹہ کے بیشتر پمپس سے پٹرول غائب،شہری پریشان
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ شہرکے بیشتر پٹرول پمپوں سے پٹرول غائب ہوگیا قلت کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سیکرٹری پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن ملک افضل اعوان نے جیو نیوز کو بتایاکہ بلوچستان میں قومی شاہراہوں پر سکیورٹی مسائل کی وجہ سے کراچی سے پٹرول کی فراہمی نہیں ہورہی جس کے باعث کوئٹہ میں پٹرول کی قلت ہے اور جن پٹرول پمپس پر پٹرول دستیاب ہے وہاں گارٰوں،رکشوں،موٹر سائیکلوں سمیت دیگر ٹرانسپورٹ کی لمبی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایران سے ا سمگل ہو کر آنے والا پٹرول جو شہر کے مختلف مقامات پر قائم منی پٹرول پمپوں پرفروخت کیا جارہاہے اسکی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے پٹرول ایک سو روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جارہا ہے۔عوام الناس اس صورتحال پر سراپا احتجاج ہیں اور انکا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لیں بصورت دیگر وہ احتجاج کرینگے۔