21 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:46
برطانوی شاہی جوڑے پر دوسری فلم ریلیز کیلئے تیار
جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز…برطانوی شاہی جوڑے کی رومانوی داستان پرمبنی دوسری فلم ریلیز کیلئے تیار ہے۔ کسی دیو مالائی کہانی کے کردار کی طرح کیٹ مڈلٹن کو اس کے خوابوں کا شہزاد ہ ملا۔ پھر کیٹ مڈلٹن سے ڈچز آف کیمبرج بننے کا سفر مکمل ہوا۔ برطانوی شاہی خاندان میں ہونے والی یہ دوسری رومانوی داستان ہے جسے دنیا بھر کی توجہ حاصل ہوئی ، کہیں اس برطانوی جوڑے کی شکل کے کھلونے بنائے جارہے ہیں تو کہیں ان کے رومانس پر فلمیں۔ کیٹ اور ولیم پر بننے والی دوسری فلم ریلیزکے لئے تیار ہے ، فلم ولیم اینڈ کیتھرین دی رائل رومینس امریکی ٹی وی پر ستائیس اگست کو دکھائی جائے گی۔ اس فلم میں کیٹ اور ولیم کی سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی میں ہونی والی پہلی ملاقات سے لے کر اب تک کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ یہ فلم شائقین کی توجہ حاصل کر پائے یا نہیں لیکن کیٹ اور ولیم کی رومانوی داستان لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس کی یادیں ضرور تازہ کر دیتی ہے۔