تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:24

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی بہتر نظر آنی چاہئے،گورنر سندھ

جنگ نیوز -


کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ کیا وجہ ہے کہ عوام پولیس کے بجائے دیگر ادروں کی طرف امن و امان سے متعلق دیکھنے پر مجبور ہیں، انھوں نے یہ بات گورنر ہاوٴس کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حکام کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ منظور وسان، آئی جی سندھ، قائم مقام ڈ جی رینجرز سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مغوی شہریوں کی بازیابی کیلئے اقدامت کئے جائیں۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے ہدایت کی کہ چند دنوں میں قانون نافذ کنے والے اداروں کی کارکردگی بہتر نظر آنی چاہئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اور ایس ایچ اوز سے ڈی آئی جیز تک کو اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے خاتمہ کا ٹارگٹ دیا جائے، عدم کارروائی کی صورت میں افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سیاسی پشت پناہی لے کے شرپسندی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں اور امن و امان کو سیاسی معاملات پر اثر انداز نہ ہونے دیا جائے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.