تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:35

کراچی کا مسئلہ سیاسی طریقے سے حل کیا جائے گا، عبدالقادر پٹیل

جنگ نیوز -


کراچی…پیپلز پارٹی کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ کراچی میں فوج بلانے سے مسئلہ حل ہونا ہوتا تو ماضی میں فوج آئی تھی لیکن بوری بند لاشوں کا سلسلہ نہیں رُکا،ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مسئلہ سیاسی طریقے سے حل کیا جائے گا۔ اسلام آباد سے واپسی پرکراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کراچی میں اتنی مفاہمت میں یہ صورتحال ہے تو سوچیں مفاہمت نہ ہونے کی صورتحال میں کیا ہوگا۔کراچی میں فوج بلانے سے متعلق سوال پر عبدالقادرپٹیل نے کہا کہ فوج بلانے سے مسئلہ حل ہونا ہوتا تو ماضی میں فوج آئی تھی لیکن بوری بند لاشوں کا سلسلہ نہیں رکا تھا۔ان کاکہناتھا کہ کراچی میں انٹیلی جنس سرگرمیوں کو موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ صوبائی وزیربلدیات اغا سراج درانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر سے کراچی کی صورتحال پر اہم فیصلے طے پائے تاہم کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کی بات صدر سے نہیں کی گئی ، سیاسی مسئلہ ہے سیاسی طور پر ہی حل ہوگا۔ شہر کے حالات حکومت کو کمزورکرنے کے لئے پیدا کئے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت ہے سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ شہر میں امن ہو صرف پیپلز پارٹی کی نہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.