تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:5

امریکا : حضرت علی کے یوم شہادت کے سلسلے میں جلوس

جنگ نیوز -
امریکا : حضرت علی کے یوم شہادت کے سلسلے میں جلوس

ہیوسٹن ،ٹیکساس…راجہ زاہد اختر خانزادہ…امریکا بھر کی تمام ریاستوں میں آج حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم شہادت کے سلسلے میں جلوس نکالے گئے اورنوحہ خوانی وماتم کیا گیا ، اس سلسلے میں امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں انجمن درعباس اور دیگر ماتمی انجمنوں کے تعاون سے ایک جلوس صدر مقام ہیوسٹن سے برآمد ہوا جس نے شہر کی اہم شاہراہوں پر گشت کیا۔ اس دوران عزادار پورا راستے مولائے کائنات اور اہلبیت اطہار پر درود و سلام بھیجتے رہے جبکہ نوحہ خوانی اور ماتم بھی کیا گیا۔ ہیوسٹن میں موجود تقریباً تمام امام بارگاہوں اور شیعہ سینٹروں میں مجلس عزا بھی برپا کی گئیں۔ ڈیلس میں بھی مومن سینٹر ارونگ، علم سینٹر ،اقا سینٹر پلالئومیں مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں پر عزاداروں نے نبی کریمﷺ امام زمانہ اور اہلبیت کو پرسہ دیا جبکہ نذرو نیاز بھی تقسیم کی گئی۔ واضح رہے کہ ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ہر سال شہادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں جلوس نکالا جاتا ہے جس میں اہلیان شہر کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو سمجھنے کیلئے ذہنوں میں وسعت کی ضرورت ہے کیونکہ پستی میں رہتے ہوئے کبھی آپ اور آپ کے پیغام کو سمجھا نہیں جاسکتا۔ان کی حیات مبارکہ کا ایک ایک لمحہ نوع انسانی کیلئے رہتی دنیا تک مشعل راہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.