22 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:42
مظفر گڑھ میں وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار6افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
مظفر گڑھ…مظفر گڑھ میں وین کی ٹکر سے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مظفرگڑھ سے کوٹ ادو جانے والی مسافر وین نے تھرمل پاور اسٹیشن کے قریب دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماردی۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکلوں پر سوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جن میں 2 خواتین ، 2 مرد اور دو بچے شامل ہیں جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ موٹرسائیکل سوار بستی بدھ سے شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے دنیا پور جارہے تھے۔ پولیس نے وین ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔