22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7
بھارت نے ایران کے ساتھ زیر سمندر گیس پائپ لائن ڈیل مسترد کر دی
جنگ نیوز -
تہران…جنگ نیوز… بھارت نے ایران کے ساتھ زیر سمندر گیس پائپ لائن ڈیل مسترد کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے وزیر محنت برائے پٹرولیم اور قدرتی گیس نے ایران کے ساتھ مذکورہ گیس پائپ لائن ڈیل مسترد کر دی ہے۔ بھارتی وزیر ارپی این سنگھ نے لوک سبھا میں تحریری بیان میں کہا ہے کہ ایران اور بھارت نے ابھی تک پاکستان کو نظر انداز کرتے ہوئے اس حوالے سے کوئی معاہدہ بھی نہیں کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان اور ایران کے ساتھ سہ فریقی گیس پائپ لائن معاہدے کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور اس سلسلے میں آخری مذاکرات 2007 میں نئی دہلی میں منعقد ہوئے تھے۔