5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:55
درمیانی عمر کے برطانوی دنیا میں سب سے کم صحت مند ہوتے ہیں
جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…برطانیہ کے درمیانی عمر کے لوگ دنیا میں سب سے کم صحت مند ہوتے ہیں۔ برطانوی اخبار’اسکاٹس مین‘ کے مطابق دنیا میں کسی اور ملک کی نسبت درمیانی عمر کے برطانوی موٹاپے،سگریٹ نوشی اور ڈیپریشن کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔نئے سروے سے پتہ چلا ہے کہ45سے54برس کی عمر کے برطانوی سب سے زیادہ غیر صحت مند ہوتے ہیں۔تحقیق میں12ممالک کے13 ہزار افراد کو لیا گیا جن سے ان کی طرز زندگی کے بارے مختلف سوالات کیے گئے۔ان میں سے2ہزار برطانوی زندگی کا سب سے مشکل ترین وقت گزار رہے تھے۔