تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:55

افغان حکومت نے کرم ایجنسی میں امن معاہدے کی کوشش کی،وکی لیکس

جنگ نیوز -


کراچی…وکی لیکس سے ایک انکشاف یہ بھی سامنے آیا ہے کہ افغان حکومت نے کرم ایجنسی میں امن معاہدہ کرانے کی کوشش کی۔ دو جولائی دو ہزار نو کو کابل اور اسلام آباد سے بھیجے گئے مراسلوں کے مطابق افغان صوبے پکتیا کے حکام اور قبائلی عمائدین نے پندرہ جون دو ہزار نو کرم ایجنسی میں دو گروپوں میں امن معاہدہ کرایا۔ توری اور بوشارا گروپس کے درمیان نومبر دو ہزار سات میں جھڑپیں شروع ہوئیں تھی اور تقریباً پندرہ ماہ کے دوران تین ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک جبکہ بیس ہزار خاندان دربدر ہوگئے تھے۔ توری گروپ کا الزام تھا کہ بوشارا گروپ طالبان کی حمایت میں ہے جبکہ خفیہ مراسلے کے مطابق بوشارا گروپ نے طالبان کو بھی اپنا دشمن قرار دیا۔ مراسلے کے مطابق فاٹا کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری حبیب اللہ خان نے پشاور میں امریکی پرنسپل آفیسر سے ملاقات میں کہا تھا کہ دونوں گروپس کے درمیان تنازعے کا مقصد خطے میں سیاسی فضاء کو خراب کرنا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.