تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:55

انٹر بینک :روپے کے مقابلے میں ڈالر تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر

جنگ نیوز -


کراچی… بین الاقوامی سطح پر ڈالر کی قدر میں اضافہ اور انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ ڈالر87 روپے 39 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ اس کی رسد نہ ہونے کے برابر رہی۔ جس کے باعث روپے کے مقابلے میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 87 روپے 39 پیسے پر بند ہوا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مار کیٹ میں ڈالر 87 روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ملکی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرکے برآمدات میں تیزی لائی جائے اور ترسیلات زر کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.