تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:55

حریت کانفرنس نے وکی لیکس کے انکشافات کو مسترد کر دیا

جنگ نیوز -
سرینگر…جنگ نیوز… مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے دو ٹو ک الفاظ میں وکی لیکس کے اس انکشاف کو مسترد کردیا ہے کہ حریت چیئرمین میر واعظ عمر فارق نے 2007ء میں بزرگ کشمیری حریت رہنماء سید علی گیلانی کو علاج معالجہ کیلئے امریکی ویزے کے اجراء کی مخالفت کی تھی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک انٹرویو میں کہا کہ حریت کانفرنس نے ہمیشہ آزادی پسند قیادت کی نقل و حرکت پر کسی بھی قسم کی پابندی کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے وکی لیکس کی اس کیبل کو جھوٹ قراردیتے ہوئے ان الزامات کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو ہم کسی کو روک سکتے ہیں اور نہ ہی اس کی تجویز پیش کرسکتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے ایجنڈے کے خلاف ہے۔ انہوں نے وکی لیکس کے اس دعوے کو بھی مسترد کیا کہ حریت کانفرنس 2008ء میں نام نہاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات میں شرکت پر تیار تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈہ ہے کہ انتخابات کبھی بھی مسئلہ کشمیر کا حل ثابت نہیں ہو سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.