5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:55
سندھ میں بارشوں سے متاثرہ افراد کا امداد نہ ملنے پر احتجاج
جنگ نیوز -
نوابشاہ…سندھ میں بارشوں کے بعدہزاروں افرادکھلے آسمان تلے مددکے منتظر ہیں۔حکومت کی جانب سے امدادنہ ملنے کی وجہ سے احتجا ج اور مظاہروں میں شدت آتی جارہی ہے۔نوابشاہ میں بارش سے متاثرہ دیہات کے مکین پریس کلب پہنچے اور احتجاج شروع کردیا۔ٹائر جلائے گئے اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادنہ ملنے پر حکومت کے خلاف نعرہ باز ی کی گئی۔ ٹنڈومحمد خان کے سینکڑوں متاثرین بھی امدادنہ ملنے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور پریس کلب کے سامنے ضلعی انتظامیہ اور حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ دادوکے بارش سے متاثرہ افرادنے احتجاج کے دوران الزام لگایا کہ امدادصرف من پسند لوگوں کو دی جارہی ہے اور متاثرین اب بھی کھلے آسمان تلے بے یارومددگارپڑے ہیں۔ ادھر نوشہروفیروزمیں بھی بارش متاثرین کے صبرکا پیمانہ لبریز ہوا اور ناراض عوام سڑکوں پرنکل آئے۔ قومی شاہراہ پر دھرنے کے دوران ٹریفک معطل رہا۔متاثرین نے مطالبہ کیاہے زیادہ متاثرہ علاقو میں ترجیحی بنیادوں پر امدادفراہم کی جائے۔