5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:55
انڈونیشیا : سلگتے سرف بو رڈ پر سرفنگ کا منفرد مظاہرہ
جنگ نیوز -
جکارتہ…این جی ٹی…کہتے ہیں عشق آگ کا دریا ہے جسے پار کر نے کیلئے عاشق اس میں غوطہ لگانے سے بھی گریز نہیں کر تے لیکن انڈونیشیا میں ایک ما ہر سرفر نے آگ کے دریا میں غوطہ لگا نے کے بجائے اپنے سرفنگ بورڈ پر ہی آگ لگادی۔اس نو جوان نے سرف بورڈ کے پچھلے حصے پر آگ لگا کر اسی طرح سمندر کی موجوں پرسرفنگ کر کے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کیا۔ رات کے اندھیرے میں سرف بورڈ سے ابھرتے ہو ئے آگ کے شعلے ساحل پر کھڑے لو گوں کو متاثر کر تے رہے تاہم کسی بھی قسم کا کو ئی جانی نقصان رونما نہیں ہوا۔