تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:21

بولرز کی شاندار کارکردگی ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی،محمدحفیظ

جنگ نیوز -


بلاوایو . . . . . مین آف دی میچ محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کے دوسرے دن بولرز کی شاندار کارکردگی میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔زمبابوے کیخلاف فتح کے بعد پریس کانفرنس میں محمد حفیظ نے کہا کہ پہلے دن کے اختتام پر ٹیم مینجمنٹ نے نوجوان بولرز پر کافی محنت کی،اوردوسرے دن بولرز نے حریف ٹیم کو جلد آوٴٹ کردیا یہاں سے میچ پاکستان کے حق میں آنا شروع ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ اوپنر ماوایو نے شاندار بیٹنگ کی لیکن جواب میں قومی بیٹسمینوں نے بھر پور ذمہ داری کا مظاہرہ کیااورپہلی اننگز میں اہم لیڈ لی جس کا دباوٴ زمبابوے کے بیٹسمینوں پر واضح طور پردکھائی دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.