تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:32

کراچی:ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار5ملزمان کوجیل بھیج دیاگیا

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی میں انسداددہشت گردی کی عدالت نے کورنگی چکراگوٹھ سے ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار5ملزمان کوجیل بھیج دیا اور دوملزمان کے جسمانی ریمانڈمیں ایک روز کی توسیع کردی ہے جبکہ ماتحت عدالتوں میں مبینہ دوٹارگٹ کلرز اورتین مبینہ شدت پسندوں کو پیش کیا گیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج جسٹس مقبول باقرکی عدالت میں دوالگ الگ مقدمے میں گرفتارسات ملزمان کوپیش کیا گیا۔ان ملزمان کوکورنگی چکراگوٹھ میں پولیس وین پرفائرنگ اور قوم پرست جماعت کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھا۔عدالت نے دو سیاسی کارکنوں کے قتل الزام میں گرفتارملزمان عرفان حیدر، افتخار احمد ،سبحان ،محسن اور ابولبشر عرف بنگالی کودس ستمبرتک جیل بھیج دیاجبکہ پولیس کی بس پرحملے اوراہلکاروں کی ہلاکتوں کے الزام میں گرفتار دوملزمان عاطف اور عبدالحکیم کے جسمانی ریمانڈمیں مزیدایک روزکی توسیع کردی۔ادھرجوڈیشل مجسٹریٹس شرقی اور وسطی نے مبینہ ٹارگٹ کلرز شہروزکو10ستمبر تک جسمانی ریمانڈپر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ملزم کولائنز ایریا سے گرفتارکیا گیا تھا اورا سکی نشاندہی پرخواجہ اجمیرنگری کی حدودسے ٹی وی کے ڈبے میں لاش برآمد کی گئی تھی۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے لیاری گینگ وار سے وابستہ ٹارگٹ کلر ماجدموسیٰ کو 11ستمبرتک جیل بھیج دیا۔ملزم پرالزام ہے کہ اس نے 22اگست کوتین ہٹی کے قریب امین الرحمن اوراسکے بیٹے عاصم کو فائرنگ کرکے ہلاک کیاتھا۔دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ مقتدر علی خان نے کالعدم تحریک اسلامی لشکرمحمدی طالبان کے تین مبینہ شدت پسندوں کو 10ستمبر تک جیل بھیج دیا۔ملزمان ذیشان صدیقی،محمد اسلم اورمحمد طارق کو کورنگی انڈسٹریل ایریا سے پولیس مقابلے کے بعد دھماکا خیزمواداور غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتارکیا گیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.