تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:32

سچن ٹنڈولکر انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے آؤٹ

جنگ نیوز -


ساؤتھمپٹن . . . . . بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل ساوٴتھمپٹن میں کھیلا جائیگا،لیکن پہ در پہ شکست سے دوچاربھارتی ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ماسٹربیٹسمین سچن ٹنڈولکر بھی ان فٹ ہونے کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوگئے۔ سچن ٹنڈولکر کے دائیں پیر کے انگوٹھے میں انجری ہے ، لندن میں ڈاکٹرز نے سچن ٹنڈولکر کو چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کے بعد سچن ٹنڈولکر نہ صرف دورہ انگلینڈ، بلکہ چیمپئنز لیگ سے بھی باہرہوگئے ہیں۔ بی سی سی آئی نے سچن ٹنڈولکر کیلئے کسی متبادل کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل ظہیر خان، ہربھجن سنگھ، ایشانت شرما، روہت شرما، یووراج سنگھ اور پروین کمار بھی ان فٹ ہوچکے ہیں۔انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونیوالا دوسرا میچ میں بھی جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.