5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:43
شیخوپورہ میں بھی نوجوان کی بوری بند لاش برآمد
جنگ نیوز -
شیخوپورہ . . . . . شیخوپورہ میں ایک نوجوان کی بوری بند لاش ملی ہے ، پولیس کے مطابق نوجوان کو گلا گھونٹ کا ہلاک کیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔ ملزمان نے نوجوان کو مارنے کے بعد لاش رسیوں میں جکڑکربوری میں بندکی اورپھرسرگودھاروڈ پر پولیس کی پریڈ گراؤنڈ کے قریب پھینک دیا۔ راہ گیروں کی اطلاع پر پولیس نے بوری بندلاش تحویل میں لے کرتفتیش شروع کردی۔