تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:43

میرٹ پر سختی سے عمل درآمد کیا جائیگا، شہبازشریف

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ صوبے کے پبلک وپرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ13ستمبر کو ہوگا اور میرٹ پر سختی سے عملدرآمد کیاجائیگا۔انھوں نے یہ بات لاہور میں میڈیکل وڈینٹل کالجزمیں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔شہبازشریف نے کہاکہ میڈیکل کالجزمیں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کیلئے 12 شہروں میں 24 امتحانی مراکزبنائے گئے ہیں۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام انٹری ٹیسٹ کے ذریعے بننے والے میرٹ کی بنیاد پر ہی میڈیکل کالجز میں داخلہ دیاجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.