5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:43
فرانس اور سویڈن کے سفراء کی صدر مملکت سے الوداعی ملاقاتیں
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . صدر زرداری نے امید ظاہر کی ہے کہ فرانس اور سویڈن یورپی منڈیوں تک رسائی کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔ایوان صدر اسلام آباد میں فرانس کے سفیر ڈینیل جوآنئیواور سویڈن کی سفیر اولریکا سنڈبرگ نے صدر زرداری سے الگ الگ الوداعی ملاقاتیں کیں ۔ صدر زرداری کاکہناتھاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نازک دور سے گزر رہا ہے اور متاثرہ علاقوں کی ترقی کے ذریعے لوگوں کے ذہن کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔عالمی برادری امداد کی بجائے تجارت کے ذریعے پاکستان کی اس کاوش میں بھرپور تعاون فراہم کرے۔