5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:43
صدر بھی استعمال ہورہے ہیں تووہ بھی مستعفی ہوجائیں، ذوالفقارمرزا
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ اگر صدر آصف علی زرداری بھی پاکستان توڑنے میں آلہ کار بن رہے ہیں تو انہیں بھی مستعفی ہوجانا چاہئے۔متحدہ کے ایم این اے نے بابر غوری نے نیٹو کے اسلحے سے بھرے کنٹینرچوری کرائے،امریکا خود ایم کیو ایم کے ساتھ ملا ہوا ہے۔جیونیوزکے پروگرام''لیکن''میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے حکومت،عدلیہ اورپولیس کے کام پراعتمادنہیں تھا،حکومت،عدلیہ اورپولیس کے نظام میں خامیاں تھیں،پاورکوریڈورسمیت ہرجگہ بھرپورکرپشن ہے،پاکستان کیلئے امام خمینی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر غوری نے نیٹوکے اسلحے سے بھرے کنٹینرچوری کرائے،پاکستان کوبچانے کیلئے بابرغوری سے تفتیش شروع کی جائے،ایم کیوایم کے ایم این ایزکے پاس جدیدہتھیارموجودہیں،پورٹ سے نکلنے والے ہرٹرک سے5ہزارروپے بھتالیاجاتاہے،ایم کیوایم روزانہ ایک سے ڈیڑھ کروڑروپے پورٹ سے بھتالیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیاری سے پہلے نائن زیروپرآپریشن ہوناچاہیے ،نائن زیروسے دہشت گردوں کوکیوں نہیں نکالاجاتا،لیاری امن کمیٹی معصوم لوگوں پرمشتمل ہے،لیاری امن کمیٹی اپنے دفاع کیلئے لڑرہی ہے،جب بھی لیاری میں کارروائی ہوئی،لائسنس والے ہتھیارکیساتھ وہاں ہونگا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا خودایم کیوایم کی سرپرستی کررہاہے۔ انہوں نے رحمن ملک پر ایک الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ ایک غدارشخص ملک کاوزیرداخلہ ہے،رحمن ملک کووزیرداخلہ بناناآصف زرداری کی غلطی تھی۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کوفون کیااوران کواپنے استعفا دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا ،ڈیڑھ گھنٹے بعدوزیراعلیٰ سندھ نے مجھ سے رابطہ کیا،وہ بہت سست آدمی ہیں۔ ان کے بعد انہوں نے خورشید شاہ سے رابطہ کیاکیونکہ وہ ملک کے قابل ترین پارلیمنٹیرین ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خورشیدشاہ نے بھی نیندمیں مجھ سے بات کی اور کہا کہ اتنی جلدی نہ کرو،خورشیدشاہ نے اس وقت سمجھاکہ میں سنجیدہ نہیں ہوں کیونکہ ساری زندگی مجھے غیرسنجیدگی سے لیاگیا،خورشیدشاہ نے وزیراعظم کوتمام حالات سے آگاہ کیا،میرامطالبہ صرف رحمان ملک کی چھٹی تھا، خورشیدشاہ نے مجھے کہاکہ وزیراعظم نے کہاہے کہ ابھی رک جاوں میں نے ان سے کہاکہ میں اب نہیں رک سکتا۔ ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوستی،غیرت اورسچائی کافرض اداکردیا۔ ایم کیو ایم سے حکومت کی جانب مذاکرات پر انہوں نے کہاایم کیوایم سے معاہدہ ملک کاسوداکرنے کے مترادف ہے، اگرقوم چاہتی ہے کہ پاکستان ٹوٹ جائے توقوم کافیصلہ،میرے پاس سندھ اسمبلی سب سے بڑافورم تھاجہاں میں بولتارہا،میں ہرجگہ بولتارہااوروہ رپورٹ ہوتارہا۔انہوں نے کہا کہ میرے بدن پرکپڑے بھی آصف زرداری کے دیے ہوئے ہیں،وہ دوستوں کے دوست ہیں۔