تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:43

سندھ میں فوج نہیں آئے گی،خورشید شاہ

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سابق سینئر صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کے بیانات کی تصدیق یا تر دید نہیں کریں گے تاہم سندھ میں فوج نہیں آئے گی،میڈیا ہاتھ ہلکا رکھے تو کراچی کے حالات ٹھیک ہو سکتے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت کبھی بھی نہیں چاہے گی کہ کوئی بے گناہ شہری مارا جائے۔حکومت تمام جماعتوں کوساتھ لے کرچلناچاہتی ہے ،ایم کیوایم کیساتھ مذاکرات پرڈیڈلاک ختم ہواہے تاہم کوئی بھی فیصلہ پارٹی لیڈرشپ کواعتمادمیں لیکرکیاجائیگا۔ذو الفقار مرزا کے بیانات کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ان کے بیانات کی تصدیق یا تر دید نہیں کریں گے،کبھی ذوالفقارمرزانے الزامات لگائے کبھی ان کے مخالفین نے ۔ذوالفقارمرزاسے2دفعہ بات کی تھی،جس کے ساتھ بھی زیادتی ہوئی ہے اسے مل بیٹھ کردورکرناہوگا۔ہرشخص اپناموقف بیان کرنے میں آزادہے۔میڈیاہاتھ ہلکاکر لے کراچی کے حالات بہترہوجائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.