تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:43

حکومت متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی،مشاہداللہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہد اللہ نے کہا ہے کہ حکومت صوبہ سندھ میں متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔اگر حکومت عوام سے مخلص ہوتی تو آج 13 لاکھ افراد بے گھر اور بے آسرا نہ ہوتے۔پارٹی سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری بیان میں سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ متاثرین دو قت کی روٹی اور ادویات کیلئے ترس رہے ہیں۔وفاقی اور صوبائی حکومت زبانی جمع خرچ کی بجائے خوراک، ادویات، پانی اور رہائش کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اہل سندھ کو ہر گز تنہا نہیں چھوڑے گی ،لیگی کارکنان متاثرین سیلاب کی بھرپور امداد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے متاثرہ سندھی عوام کے لئے ڈاکٹروں کی ٹیموں کے ساتھ خوراک اور ادویات کے امدادی ٹرک روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.