تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:54

سلمان خان اور کنگ خان ایک پھر ایک دوسرے کے گن گانے لگے

جنگ نیوز -


ممبئی . . . . . لگتا ہے سلو میاں کی بیماری نے نہ صرف ان کا، بلکہ کنگ خان کا دل بھی موم کردیا ہے۔ جب ہی دونوں سپر اسٹارز ایک دوسرے کے لیے نیک تمناوٴں کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔سلمان خان کی فلم باڈی گارڈ کامیابی کے جھنڈے گاڑرہی ہے لیکن ان کی طبیعت اتنی خراب ہے کہ وہ اس فلم کے فیڈ بیک کو بھی انجوائے نہیں کر پارہے ہیں۔ لیکن یہ ضرور کہتے ہیں کہ ان کی خواہش ہے کہ کنگ خان کی را۔ون باڈی گارڈ سے زیادہ ہٹ ثابت ہو۔ دوسری طرف شاہ رخ نے بھی سلمان کے لیے نیک خواہشات کااظہارکیاہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اور پوری فلم انڈسٹری مل کر باڈی گارڈ کا خیال رکھے گی، سلمان بالکل پریشان نہ ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.