5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:5
امریکا نے پاک ایران گیس لائن منصوبہ رکوانے کی کوشش کی،وکی لیکس
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . خفیہ امریکی مراسلے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکا نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ رکوانے کی کوشش کی۔ وکی لیکس پر جاری ہونیوالے مراسلے کے مطابق امریکی سفیر این پیٹرسن نے دوہزار آٹھ میں پاکستان کیلئے ایل این جی درآمد کرنے پر امریکی حمایت کی بھی حمایت چاہی۔ اس کا مقصد پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا متبادل تھا۔ امریکا نہیں چاہتا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ گیس معاہدہ کرے۔ مراسلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا نے پاکستان کی گیس کی ضرورت پوری کرنے کیلئے متبادل منصوبے سامنے رکھے تاکہ گیس کیساتھ ساتھ پاکستان کی بجلی کی ضرورت بھی پوری ہوجائے۔ مراسلے کے مطابق وزیر پٹرولیم نوید قمر نے امریکا کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک سے ملاقات میں کہا تھا کہ دو سو ملین ڈالر کے امریکی منصوبے پر غور کیا جاسکتا ہے تاہم پاکستان ایران سے معاہدے کے قریب ہے۔