تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:5

دنیا کا سب سے مضبوط ترین موبائل فون

جنگ نیوز -


نیو یارک . . . . . این جی ٹی…عام طور پر لوگ موبائل فون گر کر ٹوٹ جانے اور خراب ہوجانے کی وجہ سے انکے ساتھ حد درجہ احتیاط برتتے نظر آتے ہیں تاہم اب اس مسئلے کا حل بھی ڈھونڈ لیا گیا ہے۔حال ہی میں ایک امریکی موبائل ساز کمپنی نے ایسا موبائل فون مارکیٹ میں متعارف کروایا ہے جسے دنیا کا مضبوط ترین موبائل فون تسلیم کرلیا گیا ہے۔XP3300 Forceنامی اس ہینڈ سیٹ کی مضبوطی کا مظاہرہ گذشتہ دنوں گنیز کے نمائندے کے سامنے کیا گیا۔ اس ہینڈ سیٹ کو82فٹ کی اونچائی سے نیچے پھینکا گیا جسکے بعد ناصرف یہ موبائل سیٹ بالکل درست حالت میں پایا گیا بلکہ بات چیت کے دوران بھی اس میں کوئی خرابی نہیں پائی گئی۔ موبائل سیٹ کی اس خاصیت اور بناوٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اسے دنیا کا مضبوط ترین موبائل فون سیٹ تسلیم کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.