تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:5

شمالی کوریا کے کم جانگ ال نے چین پراظہار عدم اعتماد کیا تھا،وکی لیکس

جنگ نیوز -


پیانگ یانگ . . . . . دنیا بھر میں شمالی کوریا کا سب سے قریبی اور بااعتماد ساتھی چین ہے لیکن وکی لیکس سے انکشاف ہوا ہے کہ شمالی کوریا کے رہ نما کم جانگ ال نے چین پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ اٹھائیس اگست دو ہزار نو کو سیول سے بھیجے گئے مراسلے کے مطابق جنوبی کوریا کی Hyundaiکمپنی کی چیئرپرسن Hyun Jung-Eun نے پیانگ یانگ میں کم جانگ ال سے ملاقات کی تھی جس میں انھوں نے چین پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا تاہم کوریائی رہ نما نے اپنے سب سے قریبی اتحادی پر عدم اعتماد کی وجہ نہیں بتائی۔ یہ بات Hyundaiکمپنی کی چیئرپرسن نے پیانگ یانگ دورے سے واپسی پر امریکی سفیر کو ملاقات کے دوران بتائی۔ مراسلے کے مطابق شمالی کوریا کے لیڈر نے جاپان سے تعلقات کو پہلے سے زیادہ خراب قرار دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.