5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:16
اٹھاون ٹرینیں عارضی طورپربند،صدرنے ریلوے حکام کوکل طلب کرلیا
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . محکمہ ریلوے نے ملتان سے کراچی جانے والی شاہ رکن عالم ایکسپریس سمیت 58 ٹرینیں عارضی طور پر بند کر دیں۔ ریلوے کی مالی بدحالی اور ٹرینوں کی عارضی بندش پر صدر مملکت نے ریلوے حکام کو کل ایوان صدر طلب کر لیا۔ٹرینوں کی عارضی بندش کے باعث مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ایوان صدر نے اس صورت حال کا نوٹس لیا ہے ،کل کے اجلاس میں وزیر ریلوے، چیئرمین اور جی ایم ریلوے کو طلب کیا گیاہے۔ جنرل منیجر ریلوے سعید اختر صدر آصف علی زرداری کو تمام صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے حکام کی جانب سے صدر مملکت کو قومی ٹرانسپورٹ پالیسی بنانے کی تجویز بھی دی جائے گی۔