تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:19

کراچی ،لاہوراورکوئٹہ میں ٹرینوں کی آمد و روانگی میں تاخیر

جنگ نیوز -


کراچی. . .. . . .. . کراچی ،لاہور اور کوئٹہ میں ٹرینوں کی آمد اور راونگی میں تاخیر ،مسافروں کا احتجاج،ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں بارشوں کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و راونگی میں تاخیر ہورہی ہے۔کراچی کینٹ اسٹیشن سے فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس 10 گھنٹے کی تاخیر سے رات دو بجے روانہ ہوئی جبکہ لاہور جانے والی نائٹ کوچ کراچی ایکسپریس 12 گھنٹے تاخیر سے صبح 5 بجے روانہ ہوگی۔کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل کے بھی 9 گھنٹے کی تاخیر سے صبح سات بجے تک روانہ ہونے کا امکان ہے۔ادھر لاہور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس11 گھنٹے اور تیز گام 9 گھنٹے کی تاخیرسے صبح تین بجے راونہ ہوئیں۔اس سے قبل لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں نے احتجاج کیا ، جس پر پولیس نے18 مسافروں کوحراست میں لے لیا، جن میں سے چھ پر مقدمہ درج کیا گیا جبکہ باقی مسافروں کو رہا کردیا گیا۔ادھر راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس اٹھارہ گھنٹے کی تاخیر سے آج صبح نو بجے تک کوئٹہ پہنچے گی اسی طرح پشاور سے کوئٹہ جانے والی کوئٹہ ایکسپریس کا سولہ گھنٹوں کی تاخیر کے بعد کوئٹہ پہنچنے کا امکان ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.