تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:33

یوم دفاع کے موقع پر رینجرز کے دستے کی علامہ اقبال کے مزار پر سلامی

جنگ نیوز -


لاہور… یوم دفاع کے موقع پر لاہور میں رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر سلامی دی۔ مزار اقبال پر ہونے والی پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی گیریژن کمانڈر لاہور میجر جنرل ملک ظفر اقبال تھے جنہوں نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔رینجرز کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔تقریب کے موقع پر سخت سیکورٹی کے انتظامات گئے تھے اور عام افرادکو اندر آنے کی اجازت نہیں تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.